باری تعالی

( باری تَعالیٰ )
{ با + ری + تَعا + لا (ی ببدل الف) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں اسم فاعل 'باری' اور اللہ کے لیے مخصوص اسم صفت 'تعالیٰ' پر مشتمل مرکب ہے۔ عربی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٨٢ء میں "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - خداوند عالم جوکہ بزرگ و برتر ہے۔
 بتو! لے چلیں گے تمہیں کعبے لیکن ابھی حکم باری تعالیٰ نہیں ہے      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٢٢٤ )
  • the elevated creator;  God