جہری

( جَہْری )
{ جَہ + ری }
( عربی )

تفصیلات


جہر  جَہْر  جَہْری

عربی زبان میں ثلاث مجرد کے باب سے مشتق اسم 'جہر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'جہری' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٤ء میں "لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جہر سے منسوب یا متعلق، ایسی نماز جس میں امام پہلی دو رکعتوں میں قرآن کی سورتیں بآواز بلند پڑھے، کوئی ورد جو بآواز بلند کیا جائے۔
"ہر نماز میں خواہ دوسری ہو خواہ جہری ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ مقتدی کو کسی قسم کی نماز میں قرات فاتحہ کرنا مستحب بھی نہیں۔"      ( ١٩٤٣ء، حیات شبلی، ١٠٤ )