جیب خاص

( جَیب خاص )
{ جَیب (ی لین) + خاص }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسماء 'جیب' اور 'خاص' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٥ء، میں "بزم آخر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - وہ خزانہ جو کسی والئی ریاست، امیر بادشاہ کے ذاتی خرچ کے لیے مخصوص ہو، صرف خاص۔
"ما بدولت کی سمجھ میں تو یہ بات آتی ہے کہ جیب خاص کا روپیہ اور بیگمات کا زراضافہ تو ہمارے پاس بھیج دیا جائے۔"      ( ١٩٣٤ء، عذر دہلی کے افسانے، ١٨٦:٩ )
  • N: A privy purse