جیب خرچ

( جَیب خَرْچ )
{ جَیب (ی لین) + خَرْچ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسماء 'جیب اور خرچ' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء میں "مکاتیب محسن الملک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : جَیب خَرْچوں [جَیب (ی لین) + خَر + چوں (و مجہول)]
١ - ذاتی خرچ کے لیے دی جانے والی رقم۔
"چند ہی مہینے پہلے بڑھیا نے شنکر کا جیب خرچ پچاس سے دس روپے مہینہ کر دیا تھا۔"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ١٦٩ )
  • Pocket- money