ساحرانہ

( ساحِرانَہ )
{ سا + حِرا + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


ساحِر  ساحِرانَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'ساحر' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٨ء سے "ارمغان حجاز" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - جادوگروں کا سا، پر فریب۔
"وہ دشمن کے شیطانی حربوں اور ساحرانہ ہتھکنڈوں کو اپنے عیارانہ کرتبوں سے شکست دیتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٢٨ )