ساحلی

( ساحِلی )
{ سا + حِلی }
( عربی )

تفصیلات


سحل  ساحل  ساحِلی

عربی زبان سے مشتق اسم 'ساحل' کے بعد 'ی' لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - ساحل کی طرف منسوب، ساحل کا۔
"ایسے ذیلی گرم ساحلی آب و ہوا Sub-Tropical Coastland خشک ساحلی آب و ہوا بھی کہتے ہیں۔"      ( ١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ١٠ )