ساختہ پرداختہ

( ساخْتَہ پَرْداخْتَہ )
{ ساخ + تَہ + پَر + داخ + تَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'ساختہ' کے ساتھ مصدر 'پرداختن' سے صیغہ حالیہ تمام 'پرداختہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩١ء سے "کلیات حسرت (جعفر علی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جسے پال پوس کر بڑا کیا گیا ہو، تربیت کردہ، سنوارا ہوا، تربیت یافتہ۔
"سنگھ بابو بھی پرانی سیاست کے پروردہ اور نئی پالیسی کے ساختہ پرداختہ تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٦ )
٢ - بنایا ہوا، تیار کیا ہوا، وضع کردہ، مرتب کردہ۔
"یہ وفاق . ولندیزیوں کی ساختہ پرداختہ پندرہ ریاستوں پر مشتمل تھا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٩٢:٣ )
٣ - کرتوت، کوتک۔
"اس کو ان کا ساختہ پرداختہ سب منظور ہے۔"      ( ١٨٩٨ء، فرہنگ آصفیہ، ٥:٣ )
  • Done and effected;  anything done or had done
  • act
  • deed