اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ظاہری زیبائش کا فقدان، بے رنگی، ٹیپ ٹاپ کی کمی۔
اے حسن سادگی میں بھی ہے تیری بانکپن یہ صبح اور یہ شام ہماری نظر میں ہے
( ١٩٨٣ء، حصارِ انا، ١٠٦ )
٢ - بھولا پن، بے ہنری، سیدھا پا، سیدھا پن، سادہ لوحی۔
"یہ ان کی بے علمی کا ثمرہ اور سادگی کا نتیجہ ہے۔"
( ١٩١١ء، قصہ مہر افوز، ٣٥ )
٣ - تصنع اور تکلف سے پاکی، خلوص، راستی، راست بازی، صاف دلی۔
میری سادہ روی میرے نہ کچھ کام آ سکی لیکن تمھاری شوخیاں پر چھا چکی ہے سادگی میری
( ١٩٨٣ء، حصارِ انا، ١٩٩ )
٤ - [ ادب ] آسان زبان و بیان۔
"حالی شعر میں سادگی پر زور دیتے تھے۔"
( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٩٦ )