سادہ دلی

( سادَہ دِلی )
{ سا + دَہ + دِلی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'سادہ دل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء سے "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - سادہ لوحی، نادانی، بے دیائی، صاف دلی، صفائی۔     
"اس سے انکار کرنے والی قیادتیں سادہ دلی یا نیک نیتی ہی سے سہی درحقیقت پاکستان کے خلاف مصروف عمل ہیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ١٣٨ )
  • Simple - heartedness
  • simple
  • artless;  stupid;  a simple - hearted person;  a simpleton
  • a booby