سادہ غذا

( سادَہ غِذا )
{ سا + دَہ + غِذا }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سادہ' کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'غذا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٤ء سے "مکاتیب اکبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : سادَہ غِذائیں [سا + دَہ + غِذا + ایں (ی مجہول)]
١ - بغیر روغن اور مسالے کے تیار کیا ہوا کھانا، مریضوں کی غذا، (مرغن کا نقیض)
"میں حرف سادہ غذا کھا سکتا ہوں۔"      ( ١٩١٤ء، مکاتیب اکبر، ١٨:٢ )