باڑی

( باڑی )
{ با + ڑی }
( سنسکرت )

تفصیلات


باٹی  باڑی

سنسکرت میں اصل لفظ 'باٹی' ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'باڑی' مستعمل ہے۔ ہندی میں بھی باڑی ہی مستعمل ہے۔ ماخذ ایک ہی ہے۔ ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : باڑِیاں [با + ڑِیاں]
جمع غیر ندائی   : باڑِیوں [با + ڑِیوں (و مجہول)]
١ - کانٹوں وغیرہ کا احاطہ جو باغ یا کھیت وغیرہ کے گرد ہو۔
"باڑی : احاطہ"      ( ١٩٣٣ء، جامع اللغات، ٣٨٣:١ )
٢ - درختوں کا جھنڈ، باغ؛ پائیں باغ۔
"اے ہماری امیدوں کی باڑی کو ہرا رکھنے والے - گاڑھے خاں کی باڑی کو ہرا رکھ۔"      ( ١٩٢١ء، گاڑھے خاں کا دکھڑا، ٦ )
٣ - تختہ، کیاری۔
"مندر کے پاس پھولوں کی ایک باڑی لگائ۔"      ( ١٨٩٠ء، جوگ بششٹھ (ترجمہ)، ١٦٣:٢ )
٤ - کھیتی، کھیت، (خصوصاً) سبزی ترکاری کا کھیت یا کھیتی۔
"نہ زمین تھی نہ گھر تھا نہ گھاٹ - نہ بیل نہ باڑی۔"      ( ١٩٦١ء، برف کے پھول، ٩ )
٥ - روئی کا کھیت۔
"بابت اجناس ضبطی کے فی بیگہہ پختہ بموجب جریب سرکاری باڑی - (تین روپے)، چری - (ایک روپیہ آٹھ آنے) سوائے خرچ فی روپیہ آدھ آنہ۔"      ( ١٨٤٥ء، پٹواری کی کتاب، ٥ )
٦ - "جائے سکونت، گھر، مکان، (خصوصاً) وہ مکان جس کے چاروں طرف بغیچہ ہو۔"
 جانے کے روز ہوئے گھر سے وہ نکلا ہو گا جانے کس باڑی میں رہتی ہے چہیتا اس کی      ( ١٩٢٦ء، ہفت کشور، ٢٦٢ )
١ - باڑی چننا
درختوں سے پھل کھیت سے ترکاری یا ڈوڈوں سے کپاس اکٹھا کرنا۔ (پلیٹس)
٢ - باڑی کرنا
باغبانی کا کام کرنا، مالی کا پیشہ کرنا۔ (جامع اللغات، ٣٨٤:١)
١ - باڑی میں بارہ آم سَٹّی اٹھارہ آم
فصل میں گرانی اور غیرفصل میں ارزانی؛ نوکر کا آقا سے بھی زیادہ مزاج۔ (نجم الامثال، ٨٥)
  • enclosed piece of ground
  • garden
  • orchard
  • kitchen-garden
  • plantation
  • field;  cotton-field;  house with surrounding garden;  homestead;  home
  • dwelling