سادہ نگاری

( سادَہ نِگاری )
{ سا + دَہ + نِگا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سادہ' کے ساتھ 'نگاشتن' مصدر سے صیغہ امر'نگار' بطور لاحقۂ فاعلی کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٣ء سے "نقد الادب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سہل نگاری، آسان لکھنا، عام فہم تحریر۔
"سادہ نگاری کا . میلان نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے اس میں فورٹ ولیم کالج . کو بھی خاصا دخل ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، فورٹ ولیم کالج، تحریک اور تاریخ، ١٥٩ )