ست گزا

( سَت گَزا )
{ سَت + گَزا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت عددی 'سات' کی تخفیف 'ست' کے ساتھ فارسی اسم 'گز' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٤٧ء سے "فرحت، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - سات گز طویل، سات گز کا؛ (مجازاً) طویل آدمی۔
"وہ ست گزے آدمی تو کہیں غائب ہو گئے۔"      ( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ١٣٣:٦ )