سپہ گر

( سِپَہ گَر )
{ سِپَہ + گَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سپہ' کے ساتھ فارسی اسم 'گار' کا مخفف 'گر' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٦ء سے "شرر، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ شخص جو ایک سپاہی کی حیثیت سے خدمت انجام دیتا ہو، سپاہیانہ حیثیت کا مالک، سپاہی پیشہ؛ فنون حرب و ضرب کا ماہر۔
"تمام مشہور سپہ گر . شہسواری کے کرتب دکھایا کرتے تھے۔"      ( ١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١٧٩:٣ )