اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - روشنی، اجالا، صبح کی روشنی۔
رہی راحت نہ جب، بیجا ہے اے دل رنج کلفت کا کہ پاپان شب غم ہے سپیدہ، صبح عشرت کا
( ١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ٦٠ )
٢ - ایک قسم کا آم، سفیدہ۔
"جس قدر لذت ملی سپیدے ہی سے ملی۔"
( ١٨٩٥ء، مکاتیب امیر مینائی، ٣٤٥ )
٣ - ایک درخت جس کا تنا اور چھال وغیرہ سفید ہوتے ہیں۔
"کسان دیکھتا ہے . وہ پودا اس طرح ننگا کھڑا ہے جس طرح موسم سرما میں اس کے باہر سپیدے کا درخت کھڑا ہوتا ہے۔"١٩٥٧ء، طوفان کی کلیاں، ٣٨
٤ - وہ سفوف جو چہرے پر ملتے اور بچوں کی آنکھیں آشوب ہوتی ہیں تو آنکھ میں لگاتے ہیں، سفید رنگ جو تصویروں میں بھرتے ہیں۔ (نوراللغات؛ جامع)