ستر ہزار

( ستر ہزار )
{ ست + تر + ہزار }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت عددی 'ستر' کے ساتھ فارسی اسم 'ہزار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٠٣ء سے "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - (بطور مبالغہ) اظہار کثرت کے لیے مستعمل، بہترے۔
 عشاق کی کمی نہیں معشوق چاہیے ہو دل کا قدردان تو ستر ہزار دل      ( ١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ١١٧ )