ستر پوشی

( ستر پوشی )
{ ستر + پو (و مجہول) + شی }

تفصیلات


عربی اور فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'سترپوش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٢٦ء سے "شرر، مضامین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - شرم گاہ کو ڈھکنے یا چھپانے کا عمل، ستر چھپانا۔     
"اگر (جانگیے) جانگیا میں صرف ایک یا دو بالشت کپڑا زیادہ لگایا جائے تو کافی سترپوشی ہو سکتی ہے۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٨٨ء، نگار، کراچی، جون، ٢٨ )