تفصیلات
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ستم' کے ساتھ 'گر' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٤٩ء سے "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( واحد )
١ - ظالم، بیدادگر، موذی۔
"جوانی اور آسودگی کی خواہش . دونوں بڑی ظالم . بڑی جان لیوا اور ستمگر ہوتی ہیں۔"
( ١٩٨٦ء، نگار، کراچی، جولائی، ٤٩ )
- Tryannical
- oppressive; tryant
- oppressor