ستواں الفاظ

( سُتْواں اَلْفاظ )
{ سُت + واں + اَل + فاظ }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'ستواں' کے ساتھ عربی سے ماخوذ اسم 'لفظ' کی جمع 'الفاظ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٧٣ء سے "متاع لوح و قلم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ صرف و نحو ]  آسان، سادہ اور عام فہم الفاظ۔
"ایسے سیدھے ستواں الفاظ جن میں کہیں جھول نہ پڑے جنہیں معانی پر چسپاں کرنے کے لیے کھینچا تانی کی ضرورت نہ ہو آج کل قدرے نایاب ہوتے جا رہے ہیں۔"      ( ١٩٧٣ء، متاع لوح و قلم، ١٧٠٠ )