دین ابراہیمی

( دِینِ اِبْراہِیمی )
{ دی + نے + اِب + را + ہی + می }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دین' کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'ابراہیم' کے بعد 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'ابراہیمی' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٢ء سے "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ دین جو حضرت ابراہیم کے ہاتھوں رائج ہوا تھا، مذہب ابراہیم، مذہب اسلام۔
"اللہ تعالٰی نو مولود کو دین ابراہیم پر چلائے۔"      ( ١٩٨٥ء، روشنی، ٤٠٠ )