١ - باڑ جھاڑنا
              
                
                  
                  کئی ایک بندوقوں کو ایک ساتھ چھوڑنا، توپوں کو قطار باندھ کر داغنا۔"ان توپوں کی برابر سیاہ برج پر باڑھ جھاڑنی شروع کر دی"     
                  ( ١٩١١ء، ظہیرالدین، داستان غدر، ١٤٨۔ )
                
             
            
              
                ٢ - باڑ چلانا
              
                
                  
                   لے لے کے کمانیں صف اول ادھر آئی تیروں کی خطا کاروں نے اک باڑ چلائی     
                  ( ١٨٩٨ء، مرثیہ، برجیس،٩۔ )
                
             
            
              
                ٣ - باڑ کھانا
              
                
                  
                  گولیوں کی بوچھار سے زخمی ہونا۔ مژگاں تری وہ کافر بندوقچی ہیں پلٹن آہن جگر بھی ٹہریں اس کی نہ باڑ کھا کے     
                  ( ١٨٥٦ء، کلیات ظفر، ٢٣٢:٤ )
                
             
            
              
                ٤ - باڑ پڑنا
              
                
                  
                  گولیوں کی بوچھار ہونا۔ پڑے ہیں چھید فلک میں نہیں یہ اختر پڑی ہے باڑ کوئی دل جلوں کے نالوں کی     
                  ( ١٩٠٥ء، یادگار داغ، ١٦٩۔ )