دین برحق

( دِینِ بَرْحَق )
{ دی + نے + بَر + حَق }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دین' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم 'حق' کے ساتھ فارسی میں 'بر' بطور سابقہ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٨ء سے "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - سچا مذہب، مراد: اسلام۔
"دین برحق کی شان یہ ہے کہ اس میں کوئی چیز انسان کو مجبور کرنے والی نہ ہو۔"      ( ١٩٧٨ء، مقالات حالی، ٤٨:١ )