دین حنیف

( دِینِ حَنِیف )
{ دی + نے + حَنِیف }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دین' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی ہی سے اسم 'حنیف' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٤ء سے "ذکر خیرالانام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - حنیف (عقیدہ کا سچا اور پختہ، حق پرست، باطل کی ضد) حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب تھا جس سے مذہب اسلام کو منسوب کیا جاتا ہے۔
 وہ آخری سفیر ہیں دین حنیف کے ان پر ہوا ہے سلسلہ رہبری تمام      ( ١٩٨٤ء، ذکر خیرالانام، ٣٥ )