دین دار

( دِین دار )
{ دِین + دار }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دین' کے بعد فارسی مصدر 'داشتن' سے صیغہ امر 'دار' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٥٧ء سے "غواصی، مرثیہ (بیاض مراثی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : دِین داروں [دِین + دا + روں (و مجہول)]
١ - ایمان دار، مذہبی فرائض ادا کرنے والا، عبادت گزار، نیک۔
"زمیندار ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے دیندار بھی تھے۔"      ( ١٩٨٣ء، حصارِانا، ٢٤ )
٢ - مسلمان
 اس عالم اسباب میں سب کا رہے پردہ محتاج ہے ہر کافر و دیندار کفن کا      ( ١٨٧٠ء، الماس درخشاں، ٦ )
  • Religious
  • devout
  • pious
  • virtuous