دینیات

( دِینیات )
{ دِین + یات }
( عربی )

تفصیلات


دِین  دِینی  دِینیات

عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دینی' کے ساتھ 'ات' بطور لاحقۂ جمع لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٠ء سے "خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ مسائل یا کتابیں جن کا دین سے تعلق ہو، مذہب سے متعلق علوم، علم مذہبی، دینی علوم۔
"انہوں نے یہ کوشش کی کہ دینیات اور تصوف کے درمیان کش مکش دور ہو جائے۔"      ( ١٩٦٧ء، برعظیم پاک و ہند کی ملتِ اسلامیہ، ٢٢٨ )
٢ - بطور ایک مضمون کے علٰیحدہ علم کی شاخ۔
"کوپر ٹیکس نے بھی ریاضی فلکیات، معاشیات اور دینیات کی تعلیم حاصل کی۔"      ( ١٩٧٣ء، جدید سائنس، دسمبر، ٦٧ )