دیوانی[1]

( دِیوانی[1] )
{ دی + وا + نی }
( فارسی )

تفصیلات


دِیوانہ  دِیوانی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دیوانہ' کی 'ی' حذف کے 'ی' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے بنا۔ اردو میں صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٤ء سے "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
جنسِ مخالف   : دِیوانَہ [دی + وا + نَہ]
١ - دیوانہ کی تانیث، دماغی مریض کی ایک کیفیت جس سے حواس میں خلل واقع ہو جاتا ہے۔
 کوئی سودائی تو ہے یا کوئی دیوانی ہے اس بلا خیر تلاطم میں کہاں آئی ہے      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٧٢ )
  • of or appertaining to a tribunal
  • belonging to a court (of law)