دیوانی عدالت

( دِیوانی عَدالَت )
{ دی + وا + نی + عَدا + لَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دیوانی' کے ساتھ عربی ہی سے ماخوذ اسم 'عدالت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٠ء سے "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : دِیوانی عَدالَتیں [دی + وا + نی + عَدا + لَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : دِیوانی عَدالَتوں [دی + وا + نی + عَدا + لَتوں (و مجہول)]
١ - مال اور حقوق کے مقدمات و معاملات سے متعلق عدالت (فوجداری کی نقیض)۔
"امجد اور رحیم کے خلاف دیوانی عدالت میں دعویٰ دائر کروں گا۔"      ( ١٩٨٠ء، دیوار کے پیچھے، ٩٩ )