عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تبدل' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'رائے' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء میں "قلمی نسخہ، نامہ واجد علی شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"پاس خاطر . سے لکھا ہے کچھ انصاف سے نہیں اور بھی وجہ تبدیل رائے کی ہے کہ مسٹر گرانٹ صاحب پہلے تجویز توڑیں۔"
( ١٨٥٦ء، نامۂ واجد علی شاہ (قلمی نسخہ) ٨٤ )