تبدلی بافت

( تَبَدُّلی بافْت )
{ تَبَد + دُلی + بافْت }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تبدلی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بافت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٧ء، میں "جدید معلومات سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ نباتیات ]  پودے کی جڑ میں پالی لے جانے والی نالی اور غذا کی نالیوں کے درمیان ایک قسم کے پتلے دیوار والے خلیوں کا مجموعہ۔
"تبدلی بافت پودے کا بہت اہم حصہ ہوتا ہے اس لیے پودے کی نشوونما کا انحصار اسی پر ہے۔"      ( ١٩٤٧ء، جدید معلومات سائنس، ٢٩٠ )