تبدیل پذیر

( تَبْدِیل پَذِیر )
{ تَب + دِیل + پَذِیر }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تبدیل' کے ساتھ فارسی زبان سے 'پذیر' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٤ء میں "بیمۂ حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کو بدلا جا سکے یا تبدیل کیا جا سکے، تغیر پذیر، لچک دار۔
"تبدیل پذیر (Convertible) پالیسی معذور ترین ہو سکتی ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، بیمۂ حیات، ٢٢٠ )