تبدیل ہیئت

( تَبْدِیلِ ہَیئَت )
{ تَب + دی + لے + ہَے (ی لین) + اَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تبدیل' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'ہیئت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء میں "مبادی سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - ہیئت بدل جانے یا ایک حالت سے دوسری حالت میں آنے کا عمل۔
"واقعی عجیب کایا پلٹ ہے . ان تغیرات کو تبدیل ہیئت اور قلب ماہیت کہتے ہیں۔"      ( ١٩١٠ء، مبادی سائنس، ٩١ )
٢ - [ قانون ]  بھیس بدلنا، دھوکا دینے کے لیے صورت بدلنا۔ (اردو قانونی ڈکشنری)
  • Change of appearance
  • disguise;  personation