تبدیل دل

( تَبْدِیلِ دِل )
{ تَب + دی + لے + دِل }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تبدیل' کے ساتھ کسرہ اضافت ملانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً سب سے پہلے "جامع اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - روح، نفس یا باطن کی تبدیلی (English Urdu Dictionary of Christian Terminology, 127)
٢ - [ طب و جراحت ]  آپریشن کے ذریعے دل کی تبدیلی منتقلی قلب۔ (جامع اللغات)