اعطا

( اِعْطا )
{ اِع (کسرہ ا مجہول) + طا }
( عربی )

تفصیلات


عطو  اِعْطا

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال المعتل مہموز اللام سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ عربی میں اصل لفظ 'اِعطاء' ہے۔ اردو میں آخری 'ء' کی آواز نہ آئے کی وجہ سے حذف کر دیا گیا۔ اردو میں ١٨٤٦ء کو "تذکرۂ اہل دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - بخشش، عطیہ، عطا کرنا، کوئی چیز بخش دینا۔
"دفع مضرت بھی اعطائے منفعت ہے - دفع بلا پر بھی شکر ہی متحقق ہوا۔"      ( ١٩٥٩ء، تفسیر ایوبی، ٢٢٤ )