سپیکر

( سِپِیکَر )
{ سِپی + کَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Speaker  سِپِیکَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٣ء سے "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : سِپِیکَروں [سِپی + کَروں (و مجہول)]
١ - تقریر کرنے والا، بولنے والا، لیکچر دینے والا، خطیب۔
"ہمارے سپیکروں اور لیکچراروں میں آپ کے سبب سے ایک معقول اور قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔"      ( ١٩٠٢ء، مکتوبات حالی، ١٨:١ )
٢ - اسمبلی کا صدر۔
"سپیکر نے کارروائی سے حذف کر دیا ہو اور کارروائی کی روداد کی صحیح تصویر پیش کی جائے۔"      ( ١٩٦٨ء، ابلاغ عام، ٧٧ )
  • speaker