کرسٹل

( کِرِسْٹَل )
{ کِرِس + ٹَل }
( انگریزی )

تفصیلات


Crystal  کِرِسْٹَل

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٧ء کو "رسالہ تاخیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم علم ( مذکر - واحد )
١ - بلور کی طرح شفاف ٹکڑا، بلور۔
"خوبصورت سے خوبصورت کرسٹل کے گلاس کے ٹھنڈے یخ پانی میں بھی وہ بات نہیں ہوتی۔"      ( ١٩٨٧ء، افکار، نومبر، ٦٨ )
٢ - شیشے یا بلور کا تراشا ہوا لمبا ٹکڑا، قلم۔
"غیر جانداروں کی طرح انکے کرسٹل براسے جاسکتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٨٣ )