کرسی نامہ

( کُرْسی نامَہ )
{ کُر + سی + نا + مَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کُرْسی' کے بعد فارسی سے ماخوذ اسم 'نامہ' لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٥٨ء کو "سرکشی ضلع بجنور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کُرْسی نامے [کُر + سی + نا + مے]
جمع   : کُرْسی نامے [کُر + سی + نا + مے]
جمع غیر ندائی   : کُرْسی ناموں [کُر + سی + نا + موں (و مجہول)]
١ - شجرہ نسب، نسب نامہ۔
"کس طرح اُنہوں نے رانائے میواٹ کے قدیم کُرسی نامے کو . شامل کتاب کیا ہے۔"      ( ١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ٦٣ )
٢ - [ کاشتکاری ]  پٹواری کی سرکاری بہی جس میں گاؤں کے ہر زمیندار کے کھیت کا حصہ، پٹی، لگان اور ابواب سرکاری طور پر لکھے جاتے ہیں۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 88:6)