کلمۃ الحق

( کلمۃ الحق )
{ کلمہ + تل (ا غیر ملفوظ) + حق }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'کلمہ' کے بعد حرفِ تخصیص ا ل کے ساتھ اسی باب سے مشتق اسم 'حق' لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٨ء کو "مضامین سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : کَلِماتُ الْحَق [کَلِما + تُل (ا غیر ملفوظ) + حَق]
١ - کلمۂ حق، حق کا کلمہ؛ سچی بات؛ انصاف کی بات۔
"دارالسلام قائم کرنے کے لیے بریلی کے مجاہدین کی رنجیت سنگھی فوجوں پر یلغار کو مردِ مومن کا اعلائے کلمۃ الحق تصور کرتے ہیں۔"      ( ١٩٦٩ء، توازن، ١٩٨ )