کلنک کا ٹیکا

( کَلَنْک کا ٹِیکا )
{ کَلَنْک (ن غنہ) + کا + ٹی + کا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کلنک' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ حرفِ اضافت 'کا' اور پھر سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'ٹیکا' لانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٢ء کو"باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کَلَنْک کے ٹِیکے [کَلَنْک (ن غنہ) + کے + ٹی + کے]
١ - بدنامی یا رسوائی کا داغ، ذِلّت و رسوائی، رُوسیاہی۔
"وہ رہتی دنیا تک برطانیہ کی ہندوستانی حکمتِ عملی کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ بنک کر چمکتا رہے گا۔"      ( ١٩٨٥ء، مولٰنا ظفر علی خان بحیثیت صحافی، ١٨٣ )