کشادہ نظری

( کُشادَہ نَظَری )
{ کُشا + دَہ + نَظَری }

تفصیلات


فارسی مصدر 'کشادن' سے حالیہ تمام 'کشادہ' کے بعد عربی سے ماخوذ اسم 'نظر' بطور لاحقہ فاعلی لا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "قومی زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - وسیع النظری، بلند خیالی، وسیع النظر ہونا، کھلے ذہن کا مالک ہونا۔     
"وہ موضوع کو اس کی تمام جہتوں سے اجالنے کی سعی بھی کرتے ہیں جو ان کی کشادہ نظری کی دلیل ہے۔"     رجوع کریں:  وَسِیعُ النَّظَری ( ١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٨١ )