ابجد کی پٹی

( اَبْجَد کی پَٹّی )
{ اَب + جَد + کی + پَٹ + ٹی }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'ابجد' کے ساتھ 'کی' حرف اضافت اور سنسکرت زبان سے 'پٹی' بطور اسم نکرہ استعمال ہوا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - ابجد کی ترتیب کے مطابق حروف تہجی کی تقطیع۔
 جنچل چک چھوڑ میں تیرے مدرس پاس مکتب میں نہ ابجد کی پٹی پڑتا جو اس میں صاد نہ ہوتا      ( ١٧١٧ء، بحری، کلیات، ١٣٣ )