کشف حقیقی

( کَشْفِ حَقِیقی )
{ کَش + فے + حَقی + قی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'کشف' کو کسرۂ صفت کے ذریعے اسی باب سے مشتق صفت 'حقیقی' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم مستعمل ہوا ہے ١٨٨٧ء کو"فصوصِ الحکم" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - ہر چیز کو اللہ کی طرف ہی عود و رجوع کرتے ہوئے محسوس کرنا۔
"اور آیت . میں کشف حقیقی اسی معنی کو بتلاتا ہے اس کے معنی یہ ہیں کہ ہر چیز اللہ ہی کی طرف عود کرتی ہے۔"      ( ١٨٨٧ء، فصوص الحکم (ترجمہ)، ١٦٢ )