کشادہ ظرفی

( کُشادَہ ظَرْفی )
{ کُشا + دَہ + ظَر + فی }

تفصیلات


فارسی مصدر 'کسادن' سے حالیہ تمام 'کشادہ' کے بعد عربی اسم 'ظرف' بطور لاحقہ فاعلی لا کر اس کے بعد 'ی' بطور کیفیت لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩١ء کو "قومی زبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : کُشادَہ ظَرْفِیاں [کُشا + دَہ + ظَر + فِیاں]
جمع غیر ندائی   : کُشادَہ ظَرْفِیوں [کُشا + دَہ + ظَر + فِیوں]
١ - کھلے دل کا مالک ہونا، وسیع القلبی۔
"انشا کا یہ بیان اس وقت بھی اردو زبان کی کشادہ ظرفی کے لیے بطور نظیر پیش ہوتا تھا۔"      ( ١٩١١ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ٣٧ )