کم نظری

( کم نَظَری )
{ کَم + نَظَری }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے ساتھ عربی اسم 'نظر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'نظری' سے مرکب 'کم نظری' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٩ء کو "خدا نما" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَم نَظَروں [کَم + نَظَرِیوں (و مجہول)]
١ - تنگ نظری، بے توجہی، بے پروائی۔
"مجھ سے تعاون کیا اور کبھی کم نظری کا گلہ نہیں کیا۔"      ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ٢٨ )