کم نظر

( کَم نَظَر )
{ کَم + نَظَر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے ساتھ عربی اسم 'نظر' لگانے سے مرکب 'کم نظر' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : کَم نَظَرَوں [کَم + نَظَروں (و مجہول)]
١ - کمزور یا تنگ نظر رکھنے والا، جس کی نگاہ تیز یا دور رس نہ ہو، (کنایۃً) بے توجہی برتنے والا، بے پروا۔
"سرور اس قدر بد ذوق تھے اور کم نظر تھے کہ ان لفظوں کے معنی مفہوم سے ناواقف تھے۔"      ( ١٩٩٠ء، نگار، کراچی، جولائی، ٣٩ )