کم مایگی

( کم مایگی )
{ کم + ما + یگی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ مرکب توصیفی 'کم مایہ' کے آخر پر 'ہ' حذف کر کے اس کی جگہ 'گی' لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو"ساغر محبت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تھوڑی پونجی ہونا، کم حیثیت ہونا، ناداری۔
"نہ جانے بچپن کا وہ شعوری احساس تھا یا اپنی کم مایگی کا دکھ کہ . گداگر بستر پر سدا ہی کیڑے کی مانند کلبلایا کرتا۔"      ( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، جنوری، ٦٧ )