کم فرصتی

( کَم فُرْصَتی )
{ کَم + فُر + صَتی }

تفصیلات


فارسی سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد عربی سے اسم مشتق 'فرصت' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث )
١ - تھوڑی فرصت ہونا، مصروفیت۔
 کم فرصتئ شوق کا حاصل یہی تو ہے احوال کیا کہوں میں اس مجلس رواں کا      ( ١٩٨٣ء، سلیم احمد، اکائی، ٢٠٣ )