ابجد خواں

( اَبْجَد خواں )
{ اَب + جَد + خاں (و معدولہ) }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'ابجد' اور فارسی کے مصدر 'خواندن' سے فعل امر 'خواں' سے مرکب ہے۔ 'خواں' بطور لاحقۂ فاعلی استعمال ہوا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ا ب ت پڑھنے یا جاننے والا، حرف شناس، مبتدی، نو آموز۔
"اس مشہور قانون کی یاد دلائی جاتی ہے جس سے علم حیوانات کا ہر ابجد خواں واقف ہے۔"      ( ١٩١٥ء، فلسفۂ اجتماع، ٤٥ )