فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد عربی میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم 'ذوق' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٩ء کو"بیاض شہا" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ذوق نہ ہونا، بے ذوقی، عدم دلچسپی، استحصال کا فقدان ہونا، (باذوق کے بالمقابل)
"مختلف ممالک کے ساتھ جو ثقافتی معاہدے یا مشترک ثقافتی ادارے میں ان سے بھی کوئی ٹھوس نتائج برآمد نہیں ہوتے یہ ہماری کم ذوقی کی ذلیل ہے۔"
( ١٩٦٦ء، نکتۂ راز، ٩٥ )