کم خوراکی

( کَم خُوراکی )
{ کَم + خُو + را + کی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خوراک' بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "تذکرہ وقار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کم خوراک ہونا، کم کھانا، تھوڑا کھانا۔
"پانچ چھ میل چلنے کی ریاضت شاقہ کے باوجود ایسی کم خوراکی دیکھی نہ سنی۔"      ( ١٩٨٥ء، تخلیقات و نگارشات، ٢٦١ )