کم حوصلگی

( کَم حوصَلْگی )
{ کَم + حو (و لین) + صَل + گی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت'کم' کے بعد عربی سے ماخوذ اسم 'حوصلہ' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'حوصلہ' سے 'ہ' حذف کر کے اس کی جگہ 'گی' بطور لاحقہ حاصل مصدر لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - کم جراتی، بزدلی۔
"کم حوصلگی کی وجہ سے دل کی بات شعر میں ڈھالنے کی ابھی ان میں جرات نہیں ہوئی تھی۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٣٧٠ )